Tonight Is Red Moon
آج چاند گرہن، سپرمون اور بلیومون ہوگا ڈیڑھ سو سال بعد ایک چاند کے 3نظارے ساتھ ہوں گے ، آج چاند گرہن ہوگا ، سپر مون ہوگا اور بلیو مون ہوگا، نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کیا جائے گا۔ آج عام چودھویں کے چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا ،30 فیصدزیادہ روشن ہوگا۔ آج شام طلوع ہونے والا چاند سُپر بلیو بلڈ مون ہو گا، سرخی مائل نارنجی چاند کے نظارے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں دیکھے جاسکیں گے۔ انگریزی مہینے میں 2 بار دکھائی دینےوالا چودھویں کا چاند بلیو مون کہلاتا ہے۔ چاند کو مکمل گرہن لگے توبلڈ مون بھی کہلاتا ہے ۔اس کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہو گی۔آج طلوع ہونے والا چاند سپر بلیو بلڈ مون ہو گا۔ سپر بلیو بلڈ مون چودھویں کے چاند کے مقابلےمیں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔ چاند گرہن دوپہر 3بج کر51 منٹ پرشروع ہوجائےگا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند طلوع ہوتے وقت ہی گرہن لگا ہوا ہو گا۔کراچی میں سپر بلیوبلڈ مون 6بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوگا۔ اسلام آباد میں شام5 بج کر32 منٹس پرطلوع ہوگا ۔ ملک بھرمیں مکمل چاند گرہن 5 بج کر ...