زندگی سے ہار جانے والی آج بہترین اداکارہ Hollywood Actress



انجلینا جولی دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار کی جاتی ہیں اور ہالی ووڈ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کے چر چے ہیں لیکن ایک دور ایسا بھی تھا جب لوگ انہیں بدشکل سمجھتے تھے اور ان کا مذاق اڑاتے تھے۔ وہ اس بے عزتی کا غم بھلانے کے لئے ناصرف نشہ کرنے لگیں بلکہ انہوں نے خود کشی کی بھی کوشش کی ۔ یہ کب اور کیسے ہوا؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔



انجلینا جولی 4جون 1975 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغاز بطورچائلڈ اسٹار 1982 میں بننے والی فلم’’لکنگ ٹو گیٹ آؤٹ‘‘ سے کیاجس میں ان کے والد اداکار جان وو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

’’پتلی ‘‘اور دانتوں پر’’ بریسس ‘‘ہونے کی وجہ سے اسکول کے بچے انہیں چڑاتے تھے جس کی وجہ سے کئی بار انہوں نے اپنا اسکول بھی تبدیل کیا۔



اسکول کے بعد محض سولہ سال کی عمر میں وہ اپنے والدین سے علیحدہ رہنے لگی اوراس دوران وہ اپنے آپ کو نقصان پہنچانے لگیں اور نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا شروع کردیاجس کی وجہ سے انہیں انسومنیاں اور ایٹنگ ڈس اوڈر جیسی بیماریاں ہوگئی۔

ڈیپریشن میں رہنے کی وجہ سے انجیلینا نے خودکشی کی بھی کوشش کی لیکن وہ ناکامیاب رہیں،اس کے بعد وہ اپنے آپ کو گھر میں بند رکھنے لگیں۔وہ اپنے آپ سے اتنی نفرت کرتی تھیں کہ انہوں نے باقاعدہ ایک ’ہٹ مین‘ کو رکھا تھا جو انہیں مار پیٹ کر اذیت پہنچائے لیکن شاید ابھی موت کوآنا منظور نہ تھا ۔



انجیلینا کاایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ ’’جب میں خو د کو تکلیف دیتی تو مجھےسکون ملتا تھا‘‘

ان واقعات کے بعدان کے والدین نے جولی کا مکمل علاج کرایااور انہیں اپنے ساتھ گھر لے آئے۔

سن1993 میں انہوں نےبطور ہیروئن فلموں میں کام شروع کیا لیکن وہ فلمیں کچھ کامیا ب نہیں رہیں مگرانجیلینا کو فلموں میں کام کرنا اچھا لگنے لگا۔



انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور بلاآخر2001میں ریلیزہونیوالی ہالی ووڈ فلم ’’لاراکرافٹ، ٹومب ریڈر‘‘نے انجیلناجولی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

اس کے بعد انہوں نے میں بیو ولف، وانٹڈ اور سالٹ جیسی متعدد کامیاب فلمیں کیں جو دنیا بھر میں آج بھی پسند کی جاتی ہیں۔



فلمی سفر میں کامیاب ہونے کے باوجود ان کی نجی زندگی کچھ اچھی نہ رہ سکی ،انہوں نے3 شادیاں کیں لیکن ایک بھی کامیاب نہ ہو پائی۔

’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ ‘سے شہرت پانے والے براڈ پٹ اور انجیلینانے 2014 میں شادی کرلی جو 2016 تک چل سکی اور 2017 میں با قاعدہ طور پر طلاق کی خبر سامنے آگئی ۔



انجلینا جولی نہ صرف بہترین اداکارہ اور فلم میکر ہیں بلکہ وہ ایک خوبصورت انسان بھی ہیں۔اس بات کا اندازاہ ان کی بچوں سے محبت سے لگایا جا سکتا ہے۔

انجلینا جولی اپنے سوشل ورک اور قحط زدہ علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں ۔



انجلینا اس وقت چھ بچوں کی پرورش کر رہی ہیں اور ان میں سے بیشتر لے پالک ہیں ۔



ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ فلمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں اور حال ہی میں لندن اسکول آف اکنامکس کے ساتھ بحیثیت وزیٹنگ پروفیسر منسلک ہوئی ہیں۔

جس لڑکی کو جینے کا شوق نہ تھا وہ آج دنیا کی حسین اور سب سے مہنگی اداکارہ مانی جاتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Blake Griffin thanks Clippers fans after trade ready for next chapter'

All you need to know about the rare ‘lunar trifecta’ eclipse

Tonight Is Red Moon