ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہرن کبھی بھی چیتے سے تیز بھاگ کر نہیں بچ سکتا لیکن اگر ہرن آخری وقت پر تیزی سے اپنی سمت تبدیل کرے تو اس کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے افریقہ کے سوانا میں زیبرا اور ہرن کا مشاہدہ کیا کہ وہ کب چیتے اور شیروں کے حملے سے بچے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شکار کے وقت اگر رفتار کم ہو تو شکار کے بچ نکلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن کے ایلن ولسن کا کہنا ہے ’شکار کے آخری مراحل میں جب شکاری شکار کے قریب ہہنچ چکا ہوتا ہے تو اس وقت تیز رفتاری کا فائدہ نہیں ہوتا۔‘ ’اگر شکار اپنی رفتار کے بلبوتے پر بچنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ غلط آپشن ہے کیونکہ شکاری اس سے زیادہ تیز رفتار ہے اور زیادہ تیزی سے اپنی رفتار بڑھا سکتا ہے اس لیے کا فائدہ شکاری ہی کو ہوتا ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا ’اپنی جان بچانے کے لیے بہترین تکنیک ہے کہ رفتار آہستہ رکھی جائے اور عین شکاری کے حملے کے وقت پر تیزی سے مڑا جائے۔‘ اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے شیروں اور چیتوں کی ایتھلیٹک صلاحیتوں کا موازنہ کیا ان کے پسندیدہ شکار زیبرا اور امپال...
DYS Samguk Series Wei 2207 2300KV 2600KV 3-4S Brushless Motor for RC Drone FPV Racing prices are US$9.90 brushless-Motor-for-Racing-Drone-p-1226073.html?p=0O260317544642201712
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں جاری کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں تین میٹر قامت والی "اونٹنی" کو گینز بک آف ریکارڈز میں دنیا کی سب سے طویل القامت اونٹنی کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ سابقہ ریکارڈ 190سینٹی میٹر کا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیسٹول کے ایک نگراں فارس الدلجی نے بتایا کہ اس اونٹنی کی عمر آٹھ برس ہے اور اس کا رنگ زرد ہے۔ اس کے مالک سلطان الرشیدی کا تعلق مملکت کے شہر حائل سے ہے۔الدلجی کے مطابق گینز بک کے حکام سے اس اونٹنی کو دنیا کی سب سے طویل القامت اونٹنی کے طور پر درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ حکام نے ابتدائی طور پر آمادگی کا اظہار کیا اور اب سرکاری طور پر اس کے اندراج پر کام ہو رہا ہے۔الدلجی نے واضح کیا کہ اس اونٹنی کو خریدنے کے لیے 3 لاکھ ریال تک کی پیش کشیں سامنے آئی ہیں۔ البتہ گینز بک میں انداراج کے بعد یہ رقم کئی گنا بڑھ جائے گی۔فارس الدلجی کا کہنا تھا کہ فیسٹول میں دو رنگوں (زرد اور سیاہ) پر مشتمل اونٹ اور نیلی آنکھوں والے اونٹ (جن کو طوارق بولا جاتا ہے) بھی موجود ہیں۔ ان کے علاوہ چینی اونٹ بھی رکھے گئے ہیں جو سخت سردی کے باعث بہت زیادہ بالوں کے ...
Comments
Post a Comment