ننھی پری زینب کے قاتل عمران کو پھانسی نہیں دینی چاہیے بلکہ اس کوبھرے بازار میں چوبیس گھنٹے لٹکایا جائے-چوہدری مبشر علی
ٹھوٹھہ رائے بہادر(محمدنوازمغل)ننھی پری زینب کے قاتل عمران کو پھانسی نہیں دینی چاہیے بلکہ اس کوبھرے بازار میں چوبیس گھنٹے لٹکایا جائے ان خیالات کا اظہارمعروف اوورسیزشخصیت چوہدری مبشر علی تیروچک (ناروے) نے کیاانہوں نے کہا ہے ننھی زینب کی والد ہ نے روتے ہو ئے قاتل عمران کےبا رے کہا کہ اس کو پھا نسی نہیں بلکہ اس کو سر عام سب کے سا منے ساری رات لٹکا دیا جائے نہیں تو اس کو عوام کے حوالے کیا جائے ہم۔اس درندے کو ماریں گے،انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ قاتل درندے کو ایسی سزا دینا ہوگی کہ آئندہ کوئی کسی زینب کے ساتھ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہ سکے، ہم ملزم کو چوک پر لٹکانے اور سرعام سنگسار کیے جانے کی سزا دینے کا مطالبہ کرتےہیں۔
Comments
Post a Comment