دوسرا ٹی20: پاکستان آج کیویز کیساتھ سیریز برابر کرنے کیلئے کوشاں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج آکلینڈ میں ایڈن پارک گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ویلنگٹن کے پہلے ٹی 20 انٹر نیشنل میں شکست کے بعد پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل 13ویں انٹرنیشنل میچ میں شکست تھی۔
جنوری2016میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان کو کیویز کے خلاف پہلی جیت کا انتظار ہے جبکہ گرین شرٹس کوئی نئی تدبیر اختیار کرکے آج کیویز کو روکنے کے خواہاں ہوں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پہلی بار ون ڈے سیریز میں 5صفر سے وائٹ واش ہوا ہے جبکہ موجودہ دورے میں پاکستان ٹیم 6 لگاتار میچ ہار چکی ہے۔
ویلنگٹن میں شکست کے بعد جب مکی آرتھر سے دریافت کیا گیا کہ مسلسل خراب کارکردگی کے بعد آپ کیا سوچ رہے ہیں،تو انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی کی فلائٹ کب ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج آکلینڈ میں ہورہا ہے، شکست کی صورت میں پاکستان کو ٹی 20فارمیٹ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
ایک ماہ کے اس دورے میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم پہلی جیت کی تلاش میں ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم میں محمد نواز کی جگہ احمد شہزاد کی شمولیت کا امکان ہےجبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کین ولیم سن کی شمولیت ہوگی، انہوں نے پہلے میچ میں سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے شرکت نہیں کی تھی۔
توقع ہے کہ ٹم ساوتھی آرام کریں گے ان کی جگہ ٹرینٹ بولٹ لیں گے، آکلینڈ کے ایڈن پارک کا گراونڈ چھوٹا ہے، اونچا شاٹ چوکے چھکے میں تبدیل ہوسکتا ہےتاہم ڈراپ ان پچ اسپین بولنگ کے لئے سازگار ہےاور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment