پاکستان کے معروف صنعت کار محمد اعظم سہگل علالت کے باعث امریکا میں انتقال کرگئے۔


امریکا کے شہر بوسٹن میں زیر علاج محمد اعظم سہگل بدھ کی دوپہر دوران علاج انتقال کرگئے۔

17 نومبر 1951 کو پیدا ہونے والے اعظم سہگل آکسفرڈ کے گریجویٹ اور پاکستان کے معروف صنعت کار تھے۔

انھوں نے کوہ نور انڈسٹریز، سریٹو اسپننگ ملز، پاک الیکٹرون لمیٹڈ اور اعظم ٹیکسٹائل ملز کے ایگزیکٹیو اور ڈائریکٹر جیسی معروف کمپنیوں میں اہم پوزیشنز پر کام کیا۔

اعظم سہگل 2013 سے 2016 کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ائر (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے طور شامل رہے اور 2016 کے دوران قومی ائرلائن کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

Comments

Popular posts from this blog

Blake Griffin thanks Clippers fans after trade ready for next chapter'

چیتے سے بچنے کی سائنسی تکنیک کیا ہے