تمیم اقبال کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ


ڈھاکا : بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گراؤنڈ پر زیادہ رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تمیم اقبال نے 76 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گراؤنڈ پر زیادہ رنز بنانے کا سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ جے سوریا نے 1992 سے 2009 کے دوران کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم، کولمبو میں 2 ہزار 514 رنز بنا رکھے تھے جب کہ تمیم اقبال نے 2007 سے 2018 کے دوران ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں 74 میچز میں اب تک 2 ہزار 549 رنز بنائے جس میں ان کی 5 شاندار سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق اس فہرست میں تمیم اور جے سوریا کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈ پر 59 میچوں میں چار سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 464 رنز بنائے۔اس اننگز کے دوران ہی تمیم اقبال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 2007 سے 2018 تک 11 برس کے عرصے میں 177 میچز کی 175 اننگز میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کیے جس میں ان کی 9 شاندار سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Blake Griffin thanks Clippers fans after trade ready for next chapter'

چیتے سے بچنے کی سائنسی تکنیک کیا ہے