راولپنڈی : اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15فروری کوہوگا
پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ پندرہ فروری کو راولپنڈی میں کهیلا جائے گا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ نمائشی میچ کے ذریعے راولپنڈی کے شائقین اپنے سٹار کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے دیکھ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ پر ہم بہت خوش ہیں۔پی ٹی وی سپورٹس سب سے بڑا چینل ہے جو کهیلوں کو پروموٹ کرتا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ نمائشی میچ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے جس کے ذریعے پی ایس ایل کی تیاری میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس میچ میں حصہ لیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل اب دنیا بھر میں مشہور ہوچکی ہے،نمائشی میچ سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا نمائشی میچ پی ایس ایل تھری کے بعد کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔

Comments
Post a Comment